ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آفیشل ترانہ، ٹریلر ریلیز کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آفیشل ترانہ، ٹریلر ریلیز کردیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا آفیشل ترانہ، ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آفیشل ترانے کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے سر بکھیر کر شائقین کا لہو گرمایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی ریلیز کیا جائے گا جس کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔ ترانے کی ریلیز کا مقصد شائقینِ کرکٹ کے جوش و ولولے کو ابھارنا اور کھیل کے میدان میں اپنے من پسند کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے تیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے پر جوش ہوں، وہاب ریاض

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز نے پی ایس ایل سمیت کھیلوں کے متعدد عالمی مقابلوں پر مضر اثرات مرتب کیے ہیں۔ شائقینِ کرکٹ اومی کرون کے دوران بھی ٹی 20 کے مختصر فارمیٹ میں منعقد ہونے والے بڑے مقابلے کو دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں جس کا انتظار شروع کردیا گیا۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کیلئے موسیقی عبداللہ صدیقی نے دی، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ ترانے میں اپنی آوازوں کا جادو جگائیں گے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آفیشل ترانے کے طور پر گایا گیا گیت جلد ریلیز کیا جائے گا۔ کرکٹ بورڈ حکام بھی پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے تیار ہوگئے۔ 

https://twitter.com/MahamOfficial_2/status/1485175915168604160

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے معیاری ترانے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پذیرائی اور عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔معروف موبائل ایپ ٹک ٹاک نے سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کی اسپانسرشپ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ 

Related Posts