HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
HBLپی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئی۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 175رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایڈیرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر174 رنز بنائے، شان مسعود 88رنز بناکر نمایاں رہے۔ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

رضوان کی وکٹ گنوا دینے کے بعد شان مسعود اور صہیب مقصود کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، تاہم 62 رنز کے مجموعی اسکور پر صہیب 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 28 اور خوشدل شاہ 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے خوشی کی خبر، شاہد آفریدی کورونا سے صحت یاب

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے کپتان رضوان احمد نے میچ شروع ہونے سے قبل کہا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور احسان اللہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Related Posts