HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز نے 8میچز کے بعد پہلی فتح حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز نے 8میچز کے بعد پہلی فتح حاصل کرلی
HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز نے 8میچز کے بعد پہلی فتح حاصل کرلی

لاہور: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے آخر کار لاہور قلندرز کو 22رنز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

کراچی کنگز نے لاہور کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان کے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

لاہورقلندرز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکی اور 22 رنز سے ہار گئی، لاہور کی جانب سے محمد حفیظ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان کی مداح ہوں، ملاقات کی خواہش ہے، افشاں نورین

واضح رہے کہ کراچی کنگز رواں ایونٹ میں 9 میچز کھیل چکی ہے اور اسے 7 میچز میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور آج کراچی کنگز اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Related Posts