حویلی لکھا میں پولیس کو رشوت کی پیشکش کرنے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کو حوالات میں بند کردیا۔
ایس،ایچ،اوحویلی لکھا منشاء آفتاب کو مقامی زمیندار محمد اختر ہریکا وٹو نے کراس ورشن کیلئے مبلغ دس ہزار روپے رشوت کی پیشکش کی جس پہ ایس ایچ او منشاء آفتاب نے فوری طور پہ زیر دفعہ162کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف فوری طور پہ اندراج مقدمہ کرتے ہوئے ملزم کو حوالات بند کردیا۔
اِس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑا عمر سعید ملک کی سخت ہدایات ہیں کہ ناصرف ٹاوٹ مافیا کی ہر سطح پہ بھرپور حوصلہ شکنی کی جائے بلکہ شریف شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط بھی بہترین اور مثالی قائم کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی کی ایک اور واردات: گارڈ زخمی ہوگیا