باربی موودی دیکھی ہے نا؟ اب باربی بریانی بھی دیکھ لیجئے…….

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ سال باربی مووی سامنے کے بعد باربی کے ٹرینڈ نے جہاں دنیا بھر میں توجہ حاصل کی، وہیں بھارت کی ایک مسلم خاتون نے متاثر ہو کر باربی بریانی ہی ایجاد کر ڈالی، باربی کلر یعنی گلابی رنگ کی بریانی میں مزے کی بات تو یہ ہے کہ جناب مصالحہ بھی گلابی اور….. اور یہاں تک کہ رائتہ بھی باربی کے رنگ میں رنگا ہوا یعنی کہ گلابی ہے۔

عام طور پر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز تو آئے دن ہی اپلوڈ ہوتی رہتی ہیں، لیکن ان میں کچھ ایسی ہوتی ہیں جو منظر عام پر آتے ہی کلک کر جاتی ہیں اور ایک دم سب کی توجہ اپنی بانہوں میں سمیٹ لیتی ہیں۔

تو جناب باربی بریانی کا آج تک کس نے سنا تھا؟ سو جب سوشلستان میں باربی بریانی نے قدم رکھے تو سب انگشت بدنداں رہ گئے اور ہر کوئی حیرت و استعجاب سے رک رک کر دیکھنے لگا کہ بھئی یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔

باربی بریانی کا نام دینے والی خاتون حنا کوثر نے اس ڈش کی ریسیپی بھی صارفین کو بتائی ہے، جسے سننے والے اب تک دنگ ہیں۔

 

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبایا میں ملبوس خاتون جنہوں نے خود بھی گلابی رنگ کا کوٹ زیب تن کر رکھا ہے، کہتی ہیں کہ میں اس باربی بریانی میں گلابی رنگ کا مصالحہ ڈال رہی ہوں اور گلابی رنگ کے چاول سے یہ بریانی تیار کر رہی ہوں، جبکہ اس بریانی میں ابھی مزید منفرد اجزائے ترکیبی شامل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب باربی بریانی کے لیے خاتون نے منفرد رائتہ بھی تیار کر لیا ہے، جو اس منفرد بریانی کے سواد کو مزید دوبالا کرے گا، رائتہ تو عموما ہرے اور سفید رنگ ہوتا ہے، لیکن یہ باربی رائتہ ہے جناب، یہ بھی گلابی رنگ کا ہی ہوگا نا پھر تو۔

 

 

ایک اور ویڈیو میں دسترخوان پر باربی بریانی نوش فرماتی خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم آج باربی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے باربی بریانی کا اہتمام کر رہے ہیں کیا آپ نے باربی بریانی کھائی ہے؟

Related Posts