کراچی کے شہریوں کی من پسند سوغات، لذیذ جھینگا بریانی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی گلی محلوں میں دستیاب مزیدار کھانوں کیلئے مشہور ہے جہاں دنیا جہان کے پکوان چند منٹ کی مسافت پر باآسانی دستیاب ہیں۔ خاص طور پر جب بات بریانی کی آئے تو شہرِ قائد کا کوئی ثانی نہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بریانی کھانے کیلئے کسی خاص موقعے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ جب بھوک لگتی ہے تو سب سے پہلا خیال انھیں بریانی کا ہی آتا ہے۔

فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب بسمہ اللہ لاثانی ریسٹورنٹ بھی لذیذ جھینگا بریانی کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں کی  بریانی ہر عمر کے شہری پسند کرتے ہیں اور نہ صرف خود کھاتے ہیں بلکہ اپنے عزیز و اقارب کیلئے بھی پیک کروا کر گھر لے جاتے ہیں۔

بسمہ اللہ لاثانی ریسٹورنٹ کے مالک فرخ صاحب نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ اُن کی پہلے یسین آباد میں برانچ تھی جہاں پر انہوں نے دوست کی فرمائش پر بریانی بنانے کا آغاز کیا تھا، جو لوگوں کو بہت پسند آئی اور یہاں فیڈرل بی ایریا میں بریانی کو شروع کئے ہوئے چار مہینے ہوچکے ہیں۔

بریانی کی تیاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ عام بریانی سے کافی مختلف ہوتی ہے کیونکہ ہم اس میں گوشت اور چاول کو ایک جتنی مقدار میں نہیں ڈالتے جیسے اگر5 کلو چاول لیتے ہیں تو 10 کلو جھینگا لیتے ہیں، جھینگے کو اچھے سے صاف کرتے ہیں پھر ایک مخصوص قسم کی چٹنی بناتے ہیں جس کو بریانی کے مصالحے میں شامل کیا جاتا ہے چٹنی کو شامل کرنے سے مصالحہ گاڑھا ہوجاتا ہے اور یہی چیز جھینگا بریانی کو مختلف بناتی ہے۔

چونکہ یہ جھینگا بریانی ہے تو اس کی قیمت تھوڑی زیادہ ہے، آپ فی تھال 450 روپے اور فی کلو 900 روپے میں خرید سکتے ہیں، اگر آپ بھی لذیذ جھینگا بریانی کو کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو عصر کے بعد ریسٹورنٹ پر جاسکتے ہیں کیونکہ رمضان میں یہ بریانی شام 5 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک دستیاب ہوتی ہے۔

Related Posts