نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی
نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

ہملٹن:سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھرپور کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کریں۔

سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہترین کارکردگی کے لیے بولرز کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا، بعد میں عادت ہوجائے گی،خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پورے رن اپ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مشورہ دیا۔وقار یونس نے موسیٰ خان کو بھی رن اپ اور کلائی پر فوکس کرنے کا مشورہ دیا اور اس کے ساتھ ہی ہدایت دی کہ ڈی کی ایک سائیڈ بند رکھ کر بولنگ کرو۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ ایک سائیڈ پر بولنگ سے جسم پر زور آئے گا لیکن بعد میں عادت ہوجائے گی۔وقار یونس نے کہا کہ خود پر اعتماد رکھیں مضبوط بنیں کامیابی ملے گی۔

Related Posts