دیکھئے ویڈیو: کیا واقعی بھارت میں ہندو باپ بیٹی نے آپس میں شادی کرلی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بھارتی ہندو خاتون دعویٰ کرتی نظر آتی ہے کہ اس نے اپنے والد سے شادی کر لی ہے، تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

وائرل فوٹیج میں خاتون ایک ادھیڑ عمر کے آدمی کو اپنے “باپ” کے طور پر متعارف کراتی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک مندر میں روایتی تقریب میں شادی کی۔ ویڈیو کی چونکا دینے والی نوعیت نے بڑے پیمانے پر بحث چھیڑ دی کہ  باپ بیٹی اور بھائی بہن جیسے پاک رشتوں کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، تاہم ایک فیکٹ چیک سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویڈیو تفریحی مقاصد کیلئے بنائے گئے ایک طویل اسکرپٹ والے کنٹینٹ کا حصہ تھی اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مکمل غیر ترمیم شدہ ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی اور اس میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ یہ مواد “صرف تفریحی مقاصد کے لیے بنایا گیا تھا۔” یہ چینل مبینہ طور پر دہلی میں مقیم کنٹینٹ کری ایٹر انکیتا کروتیا کا ہے۔ اصل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بہو اپنے سسر سے شادی کرتی ہے، نہ کہ بیٹی اپنے باپ سے شادی کرتی ہے۔

وائرل کلپ میں ایک موقع پر 24 سالہ خاتون بڑے اعتماد کے ساتھ کہتی ہے “یہ میرے باپ ہیں، اور ہم شادی کے بعد خوش ہیں۔” اس کے ساتھ موجود 50 سالہ شخص نے ان کے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ “ہاں وہ میری بیٹی ہے۔ تو اس میں حرج کیا ہے؟” جب کوئی دیکھنے والا سوال کرتا ہے کہ کیا وہ اپنی شادی کے لیے کوئی شرم محسوس کرتے ہیں، تو ‘باپ’ جواب دیتا ہے کہ “آپ کس دور میں رہ رہے ہیں؟ شرم کس بات  کی؟” “

یہ ویڈیو ایکس پر بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما جئے سنگھ یادو کی طرف سے شیئر کیے جانے کے بعد تیزی سے وائرل ہو گئی، اور بحث شروع ہوگئی۔

Related Posts