قومی کرکٹ ٹیم کے جواں سال باؤلر حسن علی اپنی 26ویں سالگرہ آج منائیں گے جبکہ پاکستانی ٹیم کیلئے ان کی کارکردگی پر کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ حسن علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں 148 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ18 جون 2017ء کو بھارت کے خلاف جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کی جبکہ حسن علی مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
پی سی بی نے کہا کہ حسن علی نے پاکستان کیلئے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے دوران تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کیں۔ 26ویں سالگرہ کے موقعے پر انہیں مبارکباد کہتے ہیں۔
148 wickets in international cricket ????????
Man of the Tournament #CT17 ????
Fastest to take 50 ODI wickets for Pakistan ????Happy Birthday @RealHa55an! pic.twitter.com/VsNXP2hkKj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 2, 2020
یہ بھی پڑھیں: ٹیم کے ٹیسٹ منفی اور دماغ مثبت چاہئیں۔شعیب اختر