کائنات کے سب سے بڑے لیڈر حضور ﷺ ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

تحریک منہاج القرآن شمالی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ ’’لیڈرشپ ڈویلپمنٹ‘‘ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ کائنات کے سب سے بڑے لیڈر خاتم النبیین حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہیں، آپ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ تا قیامت ذریعہ راہنمائی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے پوری دنیا میں امن اور محبت کا پیغام دیا، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کارکنان کی تربیت کرتے ہوئے ہمیشہ کہا میں منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکنان کو امن اور اتحاد و یکجہتی کا سفیر دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن علم، اخلاق، تربیت تحقیق اور عقائد صحیہ کی ترویج و اشاعت کے اعتبار سے دم توڑ جانے والی دینی و اخلاقی قدروں کو زندہ کرنے کی تحریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روہڑی شہر کو فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینکڑوں موضوعات پر 1 ہزار سے زائد کتب تحریر کیں اور شرق و غرب ہزار ہا لیکچرز دیے۔ ایک مثالی قائد علم سے محبت کرنے والا ہوتا ہے اس کا اخلاق، کردار قول و فعل بھی سب کے لیے مثالی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش حالی اور استحکام مثبت انداز فکر اپنانے، دستیاب وقت کی قدر کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے وابستہ ہے مسلمان جب تک علم و تحقیق اور محنت کے راستے پر تھے تو وہ دنیا کی ہر شعبے میں قیادت کر رہے تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج نوجوانوں میں کردار اور محنت کرنے کا جذبہ پیدا کر رہے ہیں۔