دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اکثراوقات نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ واٹس نے ایپلی کیشن پر بلاک کرنے کا آپشن متعارف کروایا تھا، جس کے بعد اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ تشویش ہوتی ہے کہ یہ کیسے معلوم کریں کہ کس نے واٹس ایپ پر بلاک کردیا ہے، لیکن کچھ ایسی ترکیبیں ہیں جس کا اندازہ لگاتے ہوئے آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ آپ کو بلاک کیا جاچکا ہے۔
اگر آپ واٹس ایپ میں مذکورہ صارف کے نمبر پر جاکر یہ دیکھ پارہے ہیں کہ وہ آخری مرتبہ آن لائن کب آیا تھا، لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی وہی اسٹیٹس نظر آرہا ہے تو امکان ہے کہ اس نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔
اسی طرح اگر اچانک سے آپ کے پاس اپنے کانٹیکٹ نمبر کا پروفائل فوٹو نظر آنا بند ہوجائے تو امکان ہے کہ اس صارف نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔
ٹیسلا نے کرپٹو کرنسی کی زیادہ تر ہولڈنگز کو فروخت کردیا