حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں، قوالی نائٹ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے لیے منگل کی رات قوالی نائٹ کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں فاسٹ بولر کے دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

فاسٹ بولر تقریب کے دوران قوالی سن کرخوب محظوظ ہوئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کی تقریب جمعے کے روز منعقد ہوگی، فاسٹ بولر کیمپ کے بعد شادی میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:بھارتی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین اجیت اگرکر کو منتخب کردیا گیا

واضح رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں ان کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔تاہم رخصتی کی تقریب جمعے کے روز منعقد کی جائے گی۔

Related Posts