آسٹریلوی بگ بیش کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا جو چند روز بعد 7 دسمبر سے شروع ہونے جارہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ زیر غور ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی ویب سائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے ساتھ ساتھ بگ بیش لیگ این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔
پی سی بی میں کچھ عہدیدار حارث رؤف کے رویے سے نالاں اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے حارث کا دفاع کیے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں۔
دورہ آسٹریلیا، ذکا اشرف کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
واضح رہے کہ حارث رؤف نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔