آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں پاکستان نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ہیٹ ٹرک کرلی ، وہ بگ بیش میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
بگ بیش لیگ میں پاکستانی باؤلر حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج انہوں نے سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں میلبورن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی،حارث رؤف نے آخری اوور میں صرف 1 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں لگاتار تین گیندوں پر سڈنی تھنڈرز کے میتھیو گلکس، کلم فرگیوسن اور ڈینیئل سیمز کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا، س اوور میں حارث روؤف نے صرف 2رنز دیئے، مجموعی طور پر میچ میں انہوں نے 23رنز کے بدلے میں 3شکار کئے۔
بگ بیش لیگ کے کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے صرف 4میچز میں 7.23کی اوسط سے 13وکٹیں حاصل کی ہیںجبکہ ڈینیئل سیمز نے 14شکار کئے لیکن وہ 8واں میچ کھیل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوپننگ بیٹسمین شان مسعود سپر فٹ کرکٹرزکی دوڑ میں سب سے آگے