اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے والد نے اپنی بیٹی کے حوالے سے ایک دکھ بھرا ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملکی قانون اور وقار کا بہت احترام کرتا ہوں، اپنی بیٹی کی حرکات پر بہت شرمندہ ہوں۔
اپنے پیغام میں حریم شاہ کے والد نے کہا کہ میرا دوستوں اور رشتہ داروں سے سامنا کرنا بہت مشکل ہورہا ہے اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ان سے معذرت کرسکوں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا مگر پتا نہیں مجھے کس بات کی سزا ملی ہے۔کرب میں گزرنے والی اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے بہت دکھ میں ہوں اور اس کی حرکات کی وجہ سے بہت صدمے میں بھی ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ میری بیٹی نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بہت فکرمند و پریشان بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ااسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی ، حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔
حریم کے والد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کے مستقبل سے پریشان ہوں۔ حریم کے والد نے کہاکہ میں اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ سےاور اپنے چاہنے والوں سے دعاگو ہوں کہ وہ دعا کریں کہ وہ اسے حریم شاہ سے فضہ حسین بنائے۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی رحمت سے نا امید نہیں اور اپنی بیٹی کے لیے دعاگو ہوں آپ تمام لوگ بھی اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ ہمارے ملک کی اور خاندان کی عزت رکھے ہمارے نسب کی عزت رکھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دے کر مراعات کا اعلان کرے ‘اداکارہ ریشم