شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی، حریم شاہ نے نیا دھماکہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hareem Shah Sheikh Rasheed

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید ان کی وجہ سے ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کی شادی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا اور کہا کہ میری وجہ سے ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی ہے۔

ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید میرے پیچھے ہیں اور میری حفاظت کررہے ہیں اورمیری وجہ سے ہی انہوں نے شادی نہیں کی ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ متعدد افراد کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کالز بے نقاب کرنے کے بعد بھی وہ خطرے میں نہیں ہیں کیوں کہ ان کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ دلہن بن گئیں ، شادی کے کپڑوں میں ویڈیوز وائرل

شادی سے متعلق اپنے خیالات کے بارے میں پوچھے جانے پر حریم شاہ نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد کی زندگی سے کبھی نہیں ڈرتی، ان کا ماننا ہے کہ جوڑے آسمان پربنتے ہیں لیکن میرا شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری شادی کی عمر گزر چکی ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیخ رشید کے ساتھ ایک کال کی فوٹیج شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ان پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں غیر مہذب ویڈیوز بھیج رہی ہے،ویڈیو میں انہیں وفاقی وزیر کے ساتھ ایک ویڈیو کال پر گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے ۔

Related Posts