کراچی:حریم شاہ کی شادی کا میک اپ کرنے والی آرٹسٹ کاشفہ نے حریم شاہ کی شادی کا بھانڈہ پھوڑدیاہے۔
واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے ہاتھ کے ساتھ ایک مرد کا ہاتھ بھی تھا،تصویر کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں، سندھ اسمبلی کے ارکان کی جانب سے اپنی بیگمات صفائیاں پیش کی گئیں۔کہ انہوں نے شادی نہیں کی۔
مگر اب ان کی میک اپ آرٹسٹ کاشفہ نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ کراچی میں 18جون کو ہونے والا برائیڈل شوٹ دراصل پارلر کی تشہیریا برینڈنگ کیلئے تھا اور اس بارے میں حریم شاہ سے پہلے سے ہی تمام معاملات طے کئے گئے تھے۔
میک اپ آرٹسٹ کاشفہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں جانتی کے اس کے بعد حریم شاہ نے شادی کی یا نہیں اور کس سے کی ہے لیکن میں صرف یہ بتا سکتی ہیں کہ یہ تصاویر ان کے سیلون کی ہیں۔
مزید پڑھیں:شوہر کے ساتھ نجی دورے پر ترکی جارہی ہوں، جلد واپسی ہوگی۔حریم شاہ