لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کو لندن کی ایک سڑک پر ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
برطانوی دارالحکومت میں سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ کو ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حامیوں اور مخالفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بدتہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور گندی گالیاں دیں۔ کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟ اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ… pic.twitter.com/AQri5sxB86
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 13, 2023
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بدتہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا۔
London needs your attention sir @MayorofLondon seems like it’s becoming a sanctuary of hooligans n loitering vagabonds
Supporters of convicted politician @ImranKhanPTI are harassing n physically attacking respected lady rt in front of her minor son pic.twitter.com/1upFyAM0WA— Dr Humma Saif (@HummaSaif) August 14, 2023
لیگی رہنما نے کہا کہ لندن میں ہونے والے حملے میں مجھ پر بوتلیں برسائی گئیں اور گالیاں دی گئیں، کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟
مزید پڑھیں:عمران خان سیاست سے ہمیشہ کیلئے فارغ ہوچکے ہیں۔حنا پرویز بٹ
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے قائد نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی ہے، جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔اس سے قبل ایک پیغام میں انہوں نے عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔