پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والے لوگوں کے لیے آج سے کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے پشاور دوپہر 2 بج کر30 منٹ پرکراچی سے چلے گی۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کا کہنا تھا کہ ٹرین 14 کوچز پر مشتمل اور سب کی سب اکانومی کلاس ہیں اور ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
مزید برآں دوسری اسپیشل ٹرین 30 اپریل کو کراچی سے لاہور اورشام کو کراچی کینٹ سے چلے گی، پاکستان ریلوے کراچی کا کہنا ہے کہ ٹرین 2 اے سی بزنس 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 10 اکانومی کلاس ہوں گی۔
دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات شب قدر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔
مسلمانوں کے لیے شب قدر کی خاص اہمیت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرشتے زمین پر اترتے ہیں اور دن کی طلوع فجر تک وہیں قیام کرتے ہیں۔ مسلمان روایتی طور پر اس مقدس رات کو رات بھر خصوصی دعاؤں، قرآن خوانی، مساجد اور گھروں میں مذہبی مباحثوں کے ذریعے مناتے ہیں۔
مومنین نے سحری تک رات بھر اللہ سے بخشش طلب کرنے کے لیے اپنے گھروں میں نمازیں ادا کیں۔