بھارت کے پہلے سانولے فلم اسٹار رجنی کانت کی سالگرہ، کیا کھویا، کیا پایا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رجنی کانت

بھارت کے پہلے سانولی رنگت کے حامل فلم اسٹار رجنی کانت کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے جسے بالی ووڈ پر سب سے طویل عرصے تک ہیرو کے کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔

تفصیلات کے مطابق شیوا جی راؤ گائیکواڑ کے نام سے 12 دسمبر 1950 کے روز جنم لینے والے رجنی کانت آج بھی ہیرو کے کردار میں جلوہ گر ہونے والے شاید وہ واحد ہیرو ہیں جس نے 1957 میں پہلی فلم کی جو نیشنل ایوارڈ یافتہ رہی۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMyNTMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzI1MyAtINmB2YTZhSDigJ3Yp9mG24zZhdmE4oCcINmG25Ig2KjYp9qp2LMg2KLZgdizINm+2LEgNzAwINqp2LHZiNqRINiz25Ig2LLYp9im2K8g2qnYpyDYqNiy2YbYsyDaqdix2YTbjNinIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzI1NiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9BbmltYWwtTW92aWUtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6ItmB2YTZhSDigJ3Yp9mG24zZhdmE4oCcINmG25Ig2KjYp9qp2LMg2KLZgdizINm+2LEgNzAwINqp2LHZiNqRINiz25Ig2LLYp9im2K8g2qnYpyDYqNiy2YbYsyDaqdix2YTbjNinIiwic3VtbWFyeSI6ItmF2LnYsdmI2YEg2Kjavtin2LHYqtuMINin2K/Yp9qp2KfYsSDYsdmG2KjbjNixINqp2b7ZiNixINqp24wg2YHZhNmFIOKAndin24zZhtuM2YXZhOKAnCDZhtuSINix24zZhNuM2LIg24HZiNmG25Ig2qnbkiDYr9iz2YjbjNq6INix2YjYsiDYqtqpIDcwMNqp2LHZiNqRINqp2Kcg24HZhtiv2LPbgSDYudio2YjYsSDaqdix2YTbjNin25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

رجنی کانت کے والد کا نام راموجی راؤ اور ماں کا نام جیجا بائی گائیکواڑ ہے جن کی پہلی فلم کے ہدایت کار بال چندر تھے جنہیں آج بھی رجنی کانت اپنا استاد تسلیم کرتے ہیں۔ وقتاً فوقتاً  رجنی کانت نے تامل فلموں میں مختلف کردار نبھائے اور اسٹار بنتے چلے گئے۔

اپنی فلمی زندگی کے چند ہی برس میں رجنی کانت نے تامل سینما کا سپر اسٹار بن کر دنیا کو حیران کردیا۔ بھارت کی مقبول ترین فلموں میں کام کرنے والے رجنی کانت کو ایک لیجنڈری فنکار سمجھا جاتا ہے جس کی بات چیت کا اسٹائل تک کاپی کیاجاتا ہے۔

اپنی قابلیت کے بل بوتے پر رجنی کانت نے نہ صرف بھارتی بلکہ غیر ملکی اور انگریزی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم بینوں سے خوب داد سمیٹی۔ شیوا جی فلم میں اداکاری کیلئے رجنی کانت نے 26 کروڑ روپے کا بھاری بھرکم معاوضہ وصول کیا۔

معاوضہ وصول کرنے کے بعد رجنی کانت جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے مہنگے اداکار کہلانے لگے۔ 2000 میں رجنی کانت کو پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ فلمی کیرئیر میں اس سانولی رنگ کے فنکار کے ایوارڈز کی تعداد بے شمار ہے۔

Related Posts