ہانیہ عامر کا مزاحیہ رمضان ولاگ سوشل میڈیا پر چھا گیا، ویڈیو دیکھیں

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hania Aamir’s hilarious Ramadan mini vlog takes social media by storm
ONLINE

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کر دیا لیکن اس بار اپنی اداکاری کے بجائے اپنی مخصوص مزاحیہ اور ہلکی پھلکی سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے، ان کا تازہ ترین رمضان منی ولاگ وائرل ہو چکا ہے جس میں شامل تفریحی اور مزاحیہ لمحات نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

ہانیہ عامر اپنی زندہ دلی اور خوش مزاجی کے لیے مشہور ہیں اور وہ مسلسل رمضان سے متعلق ولاگز شیئر کر رہی ہیں جن میں مداحوں کو ان کی روزمرہ کی زندگی کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی وہ پردے کے پیچھے کے دلچسپ لمحات شیئر کر رہی ہیں جن میں بابر ظہیر کے ساتھ میک اپ سیشنز سے لے کر سیٹ پر بے تکلفی سے کی گئی گفتگو تک شامل ہے۔

 

ان کا تازہ ترین ولاگ اپنے منفرد مزاح کی وجہ سے سب سے زیادہ نمایاں ہے۔ ہانیہ نے ایک کانٹینٹ کریئیٹر کو جو ان کے ولاگز کی نقل کر رہا تھا، مزاحیہ انداز میں “تولیہ والے بھائی” کہہ کر پکارا جبکہ ساتھ ہی مذاق میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی گلوکارہ سبریا کارپینٹر ان کے ولاگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

ان کے بے ساختہ انداز اور قدرتی حسِ مزاح نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔اگرچہ ہانیہ نے تسلیم کیا کہ روزانہ ولاگنگ کرنا تھکا دینے والا کام ہے لیکن وہ پھر بھی اپنی تفریحی اپ ڈیٹس کے ذریعے مداحوں کو مصروف رکھ رہی ہیں جو رمضان کے دوران تازگی کا احساس دلاتی ہیں۔

مداحوں نے تبصروں میں ان کے ولاگ کی بھرپور تعریف کی اور اسے رمضان کے لیے “تفریح کی بہترین خوراک” قرار دیا۔

اپنی بے پناہ توانائی اور مزاحیہ انداز کے ساتھ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کیوں پاکستان کی سب سے پسندیدہ اسٹارز میں شامل ہیں۔

Related Posts