کراچی: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرگیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔اس انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر،آئمہ بیگ کو ایک انٹرویو دے رہی تھیں، جس میں انہوں نے کہا کہ عاصم اظہر ان کے صرف اچھے دوست ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں، ہانیہ عامر نے کہا کہ ہم ساتھ نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ہانیہ عامر کی جانب سے دیئے گئے اس جواب کے بعد آئمہ بیگ نے حیرت کا اظہار کیا۔
Why hania why did u do that to asim azhar! pic.twitter.com/xke1UxOIwv
— ???? (@WakeUpEme) July 13, 2020
ہانیہ عامر نے کہا کہ ہم بہت صرف اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے کے لیے ہر وقت موجود ہوتے ہیں، جہاں تک میرے اور عاصم اظہر کے تعلق کا سوال ہے تو میں اس وقت کسی کے ساتھ نہیں ہوں۔اس ساری بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔
Hania deleted all the instagram pictures with Asim…!!!!
Sab ka Katega boss..!!! pic.twitter.com/23z0zg9rw0— Malaika Zaynab???? (@Malaika_Zaynab) July 13, 2020