گنجان آباد علاقے میں بجلی کی لٹکتی تاریں، انسانی جانیں ضائع ہونے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گنجان آباد علاقے میں بجلی کی لٹکتی تاریں، انسانی جانیں ضائع ہونے لگیں
گنجان آباد علاقے میں بجلی کی لٹکتی تاریں، انسانی جانیں ضائع ہونے لگیں

راولپنڈی:اندرون شہر گنجان آباد علاقوں میں بجلی کی خطرنک لٹکتی بے ہنگم تاروں سے انسانی جانیں ضائع ہونے لگیں۔

آئسیکو پچھلے چار ماہ سے ہر دوسرے روز صبح 8 سے تین بجے تک مرمت کے نام پر لوڈشیڈنگ کر رہی ہے،اس کے باوجود بجلی کی ننگی لٹکتی تاریں جوں کی توں ہیں۔ہم نیا آئسیکو حکام کو تحریری درخواستیں تصویروں کے ساتھ دی ہے۔

چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیراعوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب کوئی واقع پیش آیا تو آئسیکوحکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے جائیں گے، کیونکہ ان تاروں کی وجہ سے انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محلہ حکمداد ظفرالحق روڈ سیٹھی کالونی محلہ قاسم آباد محلہ محمودعلی شاہ سمیت شہر بھر کے گنجان آباد علاقوں میں آئے روز بجلی کی لٹکتی ننگی تاروں سے کرنٹ لگنے سے انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

تاروں کے باعث بہت سے لوگ زخمی ہونے سے معذور ہو چکے ہیں، چند روز قبل ناقص میٹریل سے لگایا گیا پول پھر لٹک گیا۔ لیکن آئسیکو حکام کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔

ظہیراحمداعوان نے خطرناک لٹکتی تاروں والے علاقوں کے دورے کے موقع پر شکایات کرنے والے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطرناک لٹکتی ننگی تاروں کی شکایات ہم نے سٹیزن پورٹل آئیسکو کے حکام بالا سی ای او چیف انجینئر ایکسین ایس ڈی او کو باقاعدہ تصویروں کے ساتھ کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کو ٹھیک کرکے مرمت کرنے کاکام نہ شروع کیا گیا تو آئسیکو آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔اب آئسیکو کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کوئی انسانی جان ضائع ہوئی تو ایف آئی آر آئسیکو حکام کے خلاف کٹوائے گے۔

Related Posts