کوہاٹ، پولیس ٹریننگ اسکول کے گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہاٹ، پولیس ٹریننگ اسکول کے گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار
کوہاٹ، پولیس ٹریننگ اسکول کے گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار

کوہاٹ: کوہاٹ پنڈی روڈ پر پولیس ٹریننگ اسکول کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا۔

کوہاٹ پنڈی روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ اسکول پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ٹرینگ سنٹر اور اطراف کے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

واقعے کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے جگہ جگہ ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد قبضے میں لئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر تحصیل جمرود شاہ کس مستل خیل ایریا میں رات گئے نامعلوم افراد کے فائرنگ سے لیویز فورس کیپٹن شربت خان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شربت خان لیویز سنٹر سے چھٹی کے بعد جمرود شاہ کس مستل خیل ایریا میں اپنے رشتے داروں کے ہاں ٹہرے ہوئے تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج 11 بجے مندتو کوتی سکندرخیلوں قبرستان میں ادا کی جائیگی۔

Related Posts