قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ن لیگ آزادی مارچ میں شامل ہوگی جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اس حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔
احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ قو م کوتبدیلی بہت مہنگی پڑی ہے اور وہ اس پر لعنت بھیج رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کے خلاف نئی انکوائری نہیں کر رہے۔ قومی احتساب بیورو
حمزہ شہباز نے کہا کہ آج غریب کے گھرمیں روٹی نہیں ہے ،بیمار کے پاس دوائی کے پیسے نہیں ہے او راس کی قیمتوں میں بھی تین گنا اضافہ کر دیا گیا ہے ، اللہ تعالیٰ اس ملک پر رحم کرے ۔
انہوں نے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ جعلی حکومت کے خلاف ہے ،یہ مارچ ملک کو بیروز گاری، مہنگائی اور معاشی عدم استحکام سے نجات دلوانے کے لیے ہے ۔
نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کے سوال پر کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تیس سال سے یہ باتیں سن رہا ہوں۔الحمد اللہ ہم سب ایک ہیں ،پارٹی کا ایک ہی موقف ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں، وہ جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا، اس لیے مجھے پورا یقین ہے کہ دھرنا نہیں ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا کو آسانی سے دھرنے کی اجازت بھی نہیں ملے گی کیونکہ یہ اتنا آسان کام نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: فضل الرحمان سیاسی آدمی، جانتے ہیں دھرنے کا انجام کیا ہوگا۔شیخ رشید