سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے، انہیں پارٹی قائد نواز شریف نے طلب کیا ہے، اطلاعات ہیں کہ وہ حمزہ شہباز سے ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا موقف ہے کہ حمزہ تین ماہ تک پنجاب حکومت میں رہے اور صوبے میں کوئی موثر کام نہ کراسکے، ساتھ ہی پنجاب میں ضمنی الیکشن ہارنے کی وجوہات پر بھی نواز شریف حمزہ شہباز سے ناراض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کیخلاف اہم ذمہ داری سونپ دی

حمزہ شہباز آج صبح نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے، وہ اپنی والدہ سے بھی لندن میں ملاقات کریں گے، ان کا ایک ہفتے بعد وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی جگہ پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

Related Posts