عمران خان وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف جہاد کریں۔حمزہ شہباز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف جہاد کریں۔حمزہ شہباز
عمران خان وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف جہاد کریں۔حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اگر جہاد کرنے نکلے ہیں تو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کریں۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس کیس میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہیں۔ جہاد کریں گے تو ہم ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

طاقتور کو قانون کے تابع لانے کو جہاد سمجھتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

مولانافضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو جہاد قرار دیدیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ کا الیکشن چوری کیا گیا جس کے تانے بانے پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم ہاؤس سے بھی ملتے ہیں۔ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم اپنے خلاف بھی جہاد کریں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مافیاز کے خلاف کامیابی سے لڑ رہے ہیں، کمزو اور طاقتور ایک ہی قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، طاقتور کو قانون کے تابع لانے کو جہاد سمجھتا ہوں۔ انصاف کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کورونا ویکسین کی کمی ہو گئی، کوشش کر رہے ہیں ملک میں ویکسین تیار کریں، لاک ڈاؤن سے ہمارے جیسے اور سرکاری ملازمین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 

Related Posts