لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ آفس نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض عائد کیا جس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع نہیں ہو سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرکے کیس آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔
ہائیکورٹ آفس نے حمزہ شہباز کی درخواست پر نمبرلگا کر فائل چیف جسٹس کو بھجوا ئی جس پر چیف جسٹس امیر بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ آفس نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی پرلاہورہائیکورٹ سے رجوع نہیں ہوسکتا۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے ہائیکورٹ آفس کے اعتراض پر سماعت کی جس دوران حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر خود وزیراعلیٰ کا الیکشن لڑرہے ہیں اور ڈپٹی اسپیکر آئینی کام کررہے ہیں، اسمبلی کو تو تالے لگا کر بند کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:3 ماہ پہلے کہتا تھا استعفے دے دو یا اسمبلی توڑ دو، شیخ رشید