مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ، اداکار حمزہ علی عباسی کی شدید تنقید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد :معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکومت مخالف دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے گناہ قرار دے دیا۔

حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ افسوس کی بات ہے فضل الرحمن ناموس رسالتؐ اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں، آخر کیوں ؟۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن لوگوں کا استعمال اس لیے کر رہے ہیں کہ وہ اقتدار میں حصہ چاہتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ جان بوجھ کر لوگوں کو گمراہ کرنا اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ اللہ پاک ایسے لوگوں کو ضرور بے نقاب کرتا ہے جو لوگوں کو طاقت اور پیسے کیلئے بے وقوف بناتے ہیں۔

Related Posts