کیا پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ شروع، حماد اظہر نے پارٹی عہدہ کیوں چھوڑ دیا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dawn
Dawn

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

حماد اظہر نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کافی غور و خوض کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور صدر کے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت پنجاب میں پارٹی میں موثر قیادت کے لیے میدان میں موجود ہونا ضروری ہے، اور پی ٹی آئی کے بانی تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں نمایاں کامیابی کے باوجود پی ٹی آئی اقتدار تک پہنچنے میں ناکام رہی اور پارٹی الیکشن نہ کروانے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو سنی اتحاد کونسل میں ضم ہونا پڑا۔

گزشتہ چند روز سے پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی قیادت کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

حماد اظہر پی ٹی آئی حکومت میں وفاقی وزیر رہے تاہم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں اور ان کے خاندان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Posts