ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، حماد اظہر نے پاکستان کا نام نکالنے کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، حماد اظہر نے پاکستان کا نام نکالنے کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیدیا
ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ، حماد اظہر نے پاکستان کا نام نکالنے کا کریڈٹ اپنی ٹیم کو دیدیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے کا سہرا اپنی ٹیم کے سر پر سجا دیا ہے جبکہ تاحال حکومت نے پاکستان کا نام نکلنے کی تصدیق نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے طریقہ کار کے مطابق گرے لسٹ سے کسی ملک کو ہٹانے سے قبل آن سائٹ دورہ کیا جاتا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 3سالوں کے دوران 34 ایکشن آئٹمز کی تکمیل ان افسران کے ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے دن رات کام کیا۔ وہی حقیقی ہیرو ہیں۔ 

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا پلینری اجلاس جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ہے۔ آج رات اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف بیان جاری کرے گا۔اس حوالے سے رپورٹنگ سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے دفترِ خارجہ میں ہفتے کو  گرے لسٹ کے متعلق ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ پیغام کے مطابق میڈیا بریفنگ میں صحافی برادری اور میڈیا نمائندگان کو ایف اے ٹی ایف پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts