اسلام آباد:ڈی جی مالیاتی نگرانی (فنانشل مانیٹرنگ یونٹ) منصور صدیقی کے انتقال پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ ایک بہترین افسر تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی مانیٹرنگ یونٹ کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ منصور صدیقی کو انسدادِ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر زبردست مہارت حاصل تھی۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) میں پیشہ ورانہ طریقے سے بھرپور نمائندگی کر رہے تھے۔
وزیرِ اقتصادی امور حماد اطہر نے کہا کہ منصور صدیقی مرحوم کو جاننے والے اور جس جس نے ان کے ساتھ کام کیا، سب ان کی کمی محسوس کریں گے۔ ہم ان کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہیں۔
حماد اظہر نے مرحوم منصور صدیقی کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دُعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اِس گھڑی میں خدا انہیں استقامت اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
He suffered an accident 2 weeks ago and had sustained serious injuries.
Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 26, 2020