بجٹ اہداف جھوٹ پر مبنی، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ اہداف جھوٹ پر مبنی، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔حماد اظہر
بجٹ اہداف جھوٹ پر مبنی، مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔حماد اظہر

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت کے بجٹ اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں جبکہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں تمام اہداف جھوٹ پر مبنی ہیں۔ تمام معاشی ماہر اسے غیر سنجیدہ بجٹ قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مختلف شہروں میں ڈیزل بحران، حماد اظہر نے ذمہ داری شہباز حکومت پر ڈال دی

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے2 روز قبل پیش کیے گئے بجٹ کے متعلق کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے جو معاشی بحران پیدا کیا، اِس بجٹ میں اس سے نکلنے کی کوئی سمت پیش نہیں کی گئی۔ 

خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ10 جون کو پیش کیا۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی نالائقی کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل مختلف شہروں میں ڈیزل کی شدید قلت رہی، بحران کے باعث ڈیزل فراہم کرنے والے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بحران کا ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت کو قرار دے دیا۔

آج سے 2 ماہ قبل 25 اپریل کو ملتان، فیصل آباد اور مظفر گڑھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت رہی۔ گندم کی کٹائی اور کپاس کاشت کرنے والے کسانوں نے سر پکڑ لیے۔

Related Posts