قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔حامد میر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔حامد میر
قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔حامد میر

اسلام آباد: معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن نے شوکت ترین کے پیش کردہ بجٹ کو ہوا میں اڑانے کا خوب مقابلہ کیا جس میں گالی گلوچ بھی ہوئی۔

معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ بجٹ کو ہوا میں اڑانے کے مقابلے میں ایک دوسرے کے ساتھ گالی گلوچ تو ایک طرف رہی لیکن صاف نظر آیا کہ دونوں اطراف کا اصل غصہ بجٹ دستاویزات پر تھا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بجٹ بک سے ایک دوسرے کو مارنے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ شوکت ترین صاحب کو سوچنا چاہئے کہ ان کے ساتھی وزراء بجٹ دستاویزات کو ہوا میں کیوں اڑاتے رہے؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جنگ چھڑ گئی، اراکین نے ایک دوسرے پر بجٹ بک سے حملے کیے جس کے نتیجے میں تحریکِ انصاف کی رکنِ اسمبلی ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی ہوگئی۔ وفاقی وزراء نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری نے کہا کہ خاتون رکنِ قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی جس سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجٹ بک سے حملہ، ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی، وفاقی وزراء کی مذمت

قبل ازیں قومی اسمبلی کا ہال مچھلی بازار بن گیا، پی ٹی آئی کے رکن علی نواز اعوان نے تلخ کلامی کے بعد لیگی رہنماء شیخ روحیل اصغر کو کتاب دے ماری، قریب کھڑے ساتھیوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز جب تقریر شروع کی تو ایوان میں حکومتی بنچوں سے شور شرابا شروع ہو گیا، حکومتی ارکان نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔جس کے بعد صورتحال مزید خراب تر ہوتی چلی گئی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں ہنگامہ،پی ٹی آئی رکن علی نواز نے روحیل اصغر کو کتاب دے ماری

Related Posts