جنوبی کوریا میں ہیلو وین کی تقریب میں بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد 155 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیول: جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک افراد کی تعداد 155 ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہزاروں لوگ تنگ گلیوں میں جمع ہو کر ہیلووین کی تقریب میں شریک ہوئے جس کے دوران بھگدڑ مچ جانے کے باعث 155 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین میں جنگ کیلئے 3لاکھ نئے فوجیوں کو متحرک کردیا ہے، روس

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع سامنے آنے پر ہیلووین منانے والے افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں میں جنوبی کوریا کے علاوہ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

چینی سفارت خانے نے تقریب کے دوران 3 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ بھگدڑ مچنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعدد افراد بھگدڑ کے دوران سانس لینے میں مسائل کا شکار رہے۔ درجنوں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوئے اور بیشتر متاثرہ افراد کو دل کے دورے کی طبی امداد موقعے پر ہی دے دی گئی۔

زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیول میں کورونا پابندیوں کے اختتام کے بعد پہلی بار ہیلووین کی تقریب آؤٹ ڈور منائی جارہی تھی جس کے دوران بھگدڑ مچی۔زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

Related Posts