اگر آپ اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ہالووین تھیم پر مبنی کوئی فلم یا سیریز دیکھنا چاہتے ہیں تو نیٹ فلکس پر آپ کی تفریح کیلئے بہترین مواد موجود ہے۔
آئیے اِن سلسلوں کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں:
دی فال آف دی ہاؤس آف اشر
دی فال آف دی ہاؤس آف اشر ایک سنسنی خیز ہارر ڈرامہ ہے جسے مائیک فلاناگان نے تیار کیا ہے۔
سسٹر ڈیتھ
سسٹر ڈیتھ نیٹ فلکس کی ہسپانوی فلم ہے جس کی کہانی نارکیسا نامی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک کانونٹ میں لڑکیوں کو پڑھانا شروع کر دیتی ہے۔اس کانونٹ میں غیر انسانی مخلوق ہوتی ہے۔
کالا پانی
کالا پانی ایک ایسی سیریز جس میں ایک پراسرار بیماری جزائر انڈمان اور نکوبار پر نازل ہوتی ہے۔ اس بیماری کا علاج تلاش کرنے کی دوڑ اس سیریز میں دکھائی گئی ہے۔
دی ڈیول آن ٹرائل
دستاویزی فلم ایک نوجوان لڑکے کے ظاہری قبضے اور اس کے بعد ہونے والے وحشیانہ قتل کی تحقیقات کرتی ہے۔
آ ڈیڈلی انویٹیشن
آ ڈیڈلی انویٹیشن کو ایک جاسوسی فلم کہا جاسکتا ہے جس میں جاسوس ایک لڑکی کے قاتل کی تلاش میں ہے اور اس گھیرے میں کئی لوگ ہیں۔
دی کانفرنس
دی کانفرنس ایک ہارر مووی ہے جس کی کہانی پبلک سیکٹر ملازمین کے ایک گروپ پر مبنی ہے جو کہ قاتل ہیں۔