ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بننے پر اردو زبان میں فخر کا اظہار کیا ہے جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ پشاور زلمی کا باضابطہ حصہ بن چکی ہیں۔ پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے 2 روز قبل حلیمہ سلطان کو پشاور زلمی کا حصہ بنانے کا اعلان کیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ کنگڈم ریلیز ہوا جس میں اداکارہ ہانیہ عامر، ماہرہ خان اور اسرا بلجیک ایک ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔ بعد ازاں حلیمہ سلطان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کردی۔
پشاور زلمی کی باضابطہ برانڈ ایمبیسڈر بننے کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ اسرا بلجیک نے کہا کہ میں زلمی فیملی کا حصہ بن چکی ہوں اور آپ کے ساتھ ٹیم کا ساتھ دینے پر مجھے فخر ہے۔
دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی حلیمہ سلطان کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔ پاکستان سپر لیگ میں اسرا بلجیک کی موجودگی سے شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی بڑھ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے حلیمہ سلطان کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان اور ہانیہ عامر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں بتایا کہ ہم زلمی فیملی میں ایسراء بلجیک کا خیر مقدم کرتے ہیں۔زلمی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان کو برانڈ ایمبیسیڈر کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان کوبھی سفیر مقرر کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پشاور زلمی کا ترانہ ریلیز؛ حلیمہ سلطان(اسرا) کی انٹری نے سب کو حیران کردیا