پی پی پی حکومت کے اختتام کے بعد بھی گرفتاریاں جاری، حلیم عادل شیخ گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پولیس کا پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ
پولیس کا پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ

کراچی: پولیس نے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ  کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو پولیس نے آج سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکار سابق اپوزیشن لیڈر کو موبائل میں ڈال کر روانہ ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے۔پیپلز پارٹی کا مطالبہ

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی پولیس نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ کا محاصرہ کر لیا تھا، جبکہ ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی۔

سابق قائد حزب اختلاف سندھ کے ترجمان کے مطابق پولیس نے گزشتہ برس نومبر کے دوران دو مرتبہ حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا، 15 سے زائد پولیس موبائلوں، سول ڈریس اور خواتین پولیس کے ہمراہ چھاپے مارے گئے۔

حلیم عادل شیخ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہیں، جبکہ حلیم عادل شیخ کی فیملی کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ سندھ حکومت کی ایما پر پولیس سیاسی انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے

ترجمان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ عمران خان کے کھلاڑی ہیں وہ ڈرنے والے نہیں۔ سندھ حکومت اپنے خلاف ہر آواز کو دبانا یا بند کرنا چاہتی ہے۔ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔