وفاق گرین لائن سمیت کراچی کے دیگر منصوبے بھی پورے کریگا۔حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق گرین لائن سمیت کراچی کے دیگر منصوبے بھی پورے کریگا۔حلیم عادل شیخ
وفاق گرین لائن سمیت کراچی کے دیگر منصوبے بھی پورے کریگا۔حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاق گرین لائن بس سروس سمیت کراچی کے دیگر منصوبے بھی پورے کرے گا جبکہ پیپلز پارٹی کو مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی نے آج وزیر اعظم کے دورۂ کراچی اور گرین لائن بس سروس کے افتتاح کے موقعے پر کراچی کی مشہور  ٹرانسپورٹ سروس ڈبلیو 11 بس میں بیٹھ کر سفر کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہئوے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت پر قابض حکمران رنگ برنگے اعلانات کے علاوہ ایک بس بھی صوبے کو نہیں دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے آن لائن ووٹنگ خاص طور پر نواز شریف کیلئے منظور کی۔علی زیدی

بجلی، پانی اور گیس کے بغیر صنعت و تجارت ترقی نہیں کرسکتی، حافظ نعیم الرحمان

گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم آج جدید سفری سہولت کیلئے گرین لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے۔ سندھ حکومت بسیں نہیں دے سکی۔ محترمہ شہید کے نام سے بسوں کامنصوبہ بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں موجود سفری سہولیات عوام کو دکھاتے ہوئے کہا کہ کراچی والے ان کھٹارہ بسوں میں سفر کرتے ہیں۔

سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی صوبے پر حکومت آئی، کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا۔ آج کراچی والوں کو وزیر اعظم ایک بہترین تحفہ دینے والے ہیں جس سے لوگ عزت اور آرام سے سفر کرسکیں گے۔ گرین لائن کی بسز وفاق نے منگوائیں، اب اورنج لائن بسز بھی وفاق منگوا رہا ہے۔ سندھ حکومت ٹریک تک نہیں بنا سکی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت 14 سال طویل دورِ اقتدار میں 4.9 کلومیٹر طویل اورنج ٹریک نہیں بنا سکی۔ پی پی پی حکومت نے اپنی طرح صرف بسوں کے رنگ ہی تبدیل کیے۔ آج جب شہر کراچی کو سہولت ملنے جارہی ہے تو پی پی پی کو مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ کراچی کے دیگر منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔ سندھ حکومت کچھ نہیں کرسکی۔ 

 

Related Posts