محدود حج، سعودی عرب میں مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے عازمین کی آمد شروع ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محدود حج، سعودی عرب میں مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے عازمین کی آمد شروع ہوگئی
محدود حج، سعودی عرب میں مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے عازمین کی آمد شروع ہوگئی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث محدود کردیا گیا جبکہ مذہبی فریضے کیلئے عازمین کی آمد آج سے شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صدی میں یہ پہلی بار ہوگا کہ حج کی ادائیگی سے  کسی عالمی وباء کے باعث لاکھوں مسلمان افراد محروم رہیں گے۔ سالانہ حج میں صرف سعودی عرب میں رہنے والے 10 ہزار افراد ہی شریک ہوسکیں گے جبکہ گزشتہ برس 25 لاکھ افراد حج کی سعادت سے بہرہ ور ہوئے۔

عالمی میڈیا کو بھی سعودی حکومت نے حج کی کوریج سے روک دیا ہے تاکہ مکہ میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کیا جاسکے اور حج کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس مزید نہ پھیل سکے جبکہ اب تک سعودی عرب میں 2 لاکھ 60 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک لگائے ہوئے عازمینِ حج نے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ پہنچنا شروع کردیا ہے جہاں ان کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا اور مخصوص مدت کیلئے عازمین کو قرنطینہ بھی کیا جائے گا تاکہ وائرس پر قابو پایا جاسکے جس کیلئے سعودی حکومت متحرک نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے سعودی فرمانروا کی خیریت دریافت کی

Related Posts