حکومت نے حج درخواست گزاروں کو رلا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: بینکوں اور وزارت مذہبی امور کے حکام کی نا اہلی کی وجہ سے حج درخواستیں دینے والے سیکڑوں عازمین رل گئے۔ وزارت نے بینکوں کو جرمانے کا عندیہ دے دیا۔

وزارت اور بینکوں کی نا اہلی کی وجہ سے قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے 12 سو سے زائد درخواست گزار پھنس گئے۔ کئی دن گزرنے کے باوجود وزارت مذہبی امور مسئلے کا کوئی حل تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

درخواست گزاروں نے کامیابی کا میسج ملنے پر اس پر اعتماد کرتے ہوئے 9 مختص بینکوں میں رقوم جمع کروا دیں، مگر پھر بینکوں کی جانب سے بروقت وزارت کو ڈیٹا اپڈیٹ نہ کرنے پر درخواست گزار ناکام قرار دیدیے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے سارا ملبہ بینکوں پر ڈال دیا ہے اور بینکوں پر جرمانہ عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Related Posts