بینک الحبیب، ہیئر کلب، کِمز سمیت لاہور میں 24 کاروباری مراکز سیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hair Club, Bank Al Habib, Kims among 24 sealed in Lahore

لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی نے جمعرات کو لاہور کے مختلف علاقوں میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 24 سے زائد کاروباری مراکز کو سیل کر دیا۔

ٹیپا کے انفورسمنٹ ونگ نے شادمان I، شاہ جمال اور گلبرگ میں آپریشن کے دوران غیر قانونی سائن بورڈز بھی ہٹا دیے۔ سیل کیے جانے والے مقامات میں بینک الحبیب، ہیئر کلب، کِمز، کے ایف سی، یوسف اسکول سسٹم، معروف برانڈز کے آؤٹ لیٹس، بیکریاں، فوڈ آؤٹ لیٹس، نجی دفاتر اور دیگر کاروبار شامل ہیں۔

نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر، لاہور دوسرے نمبر پر آگیا

ان کارروائیوں کی نگرانی ٹیپا کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ I، فرقان ظہیر نے پولیس کے تعاون سے کی۔ٹیپا کے حکام کے مطابق ان عمارتوں کے مالکان کو کارروائی سے قبل کئی نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق نے لاہور میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی سائن بورڈز اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں الائیڈ بینک، بینک الفلاح اور لیڈز یونیورسٹی کیمپس سمیت 120 مقامات کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

Related Posts