مولانا خادم حسین کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی تحریک لبیک کے امیر مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafiz Saad Rizvi appointed chairman TPL

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے حافظ  سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا امیر مقررکردیا گیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے مجلس شوریٰ نے سابق سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ سے قبل ہونیوالے اجلاس میں حافظ محمد سعد حسین رضوی کومتفقہ طور پر تحریک لبیک کاامیر چن لیا۔

واضح رہے کہ شیخ الحدیث مولانا خادم حسین رضوی نے تحریک لبیک پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی، انہوں نے 19 نومبر 2020ء، بروز جمعرات بوجہ علالت 54 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پائی۔

آج 21 نومبر 2020ء بروز ہفتہ کو گراؤنڈ مینار پاکستان میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پورے پاکستان سے لوگوں نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:ملکی تاریخ کا بڑا جنازہ، علامہ خادم رضوی کے آخری سفر میں لاکھوں مسلمان شریک

پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا خادم رضوی اپنی زندگی میں ہی اپنے بیٹے کو اپنی جانشینی کے لیے تیار کررہے تھے اورجماعت کوقیادت کے بحران سے بچانے کے لیے کارکنوں کے اندر بیٹے کے ساتھ ہمدردی کے جذبات بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا خادم رضوی نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں اپنے آخری دھرنے سے قبل نکالی گئی ریلی کی عملی قیادت اپنے بیٹے سعد رضوی سے ہی کروائی تھی۔

Related Posts