حافظ نعیم الرحمان نے کے۔الیکٹرک بلز میں میونسپل ٹیکس کا اضافہ مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ نعیم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: جماعتِ اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کے۔الیکٹرک بلز میں حالیہ میونسپل ٹیکس کا اضافہ مسترد کرتے ہوئے عوام کے ہمراہ سڑکوں پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات نہیں اٹھاتی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا۔ شیخ رشید

پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ سندھ کے علاقوں میں بیماریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ گزشتہ 75 سال سے پاکستان پر قابض جاگیردار اور وڈیروں کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹر مچھر مار اسپرے کیلئے 25 مشینوں کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ جماعتِ اسلامی کی تنظیم الخدمت کی ہی 25 مشینیں فعال ہیں۔ شہر کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ بد ترین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

عدالت سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف کی توقع ظاہر کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ لوگوں کیلئے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل بنا دیا گیا۔ کے الیکٹرک میں میونسپل ٹیکس قابلِ قبول نہیں، اگر فیصلہ واپس نہ لیا تو وزیر اعلیٰ سندھ کیلئے حکومت مشکل ہو جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کچرا صاف نہیں کیا جارہا، لیکن حکومت کو چارجز چاہئیں۔ کے الیکٹرک اور سندھ حکومت سن لے، چارجز قابلِ قبول نہیں۔ 24 ستمبر کو ریفرنڈم ہوگا۔ عوام رائے دیں کہ بجلی کے بلز ادا کرنے ہیں یا نہیں۔ مافیا کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کریں گے۔ 

Related Posts