اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل پر تنقید کے جواب میں حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ کونسل میں اگر کمی ہے تو صرف حریم شاہ کی ہے، کونسل کے فیصلوں پرفواد چوہدری کا بیان ایک آئینی ادارے کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 26 اور 15 اے کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ہترمیمی آرڈیننس سامنے لائے جانے کے بعد نیب کا گزشتہ قانون مزید امتیازی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی 3 دفعات کو غیر اسلامی قرار دے دیا
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، ایسے ادارے پر کروڑوں خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مذہبی طبقات کی سوچ کو آج تک نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، قومی ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیلِ نو کی ضرورت ہے۔ اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جید لوگ سنبھالیں۔
فواد چوہدری کے اس بیان پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ کونسل میں اگر کمی ہے تو صرف حریم شاہ کی ہے، کونسل کے فیصلوں پرفواد چوہدری کا بیان ایک آئینی ادارے کی توہین ہے۔
مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل جیسے ادارے پراخراجات سمجھ سے بالاتر ہیں۔فواد چوہدری