سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کراچی پہنچ گئے، حکومت میں عہدہ ملنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کراچی پہنچ گئے، حکومت میں عہدہ ملنے کا امکان
سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کراچی پہنچ گئے، حکومت میں عہدہ ملنے کا امکان

سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچ گئے،  انہیں اگلے نگراں سیٹ اپ میں سرکاری عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ خزانہ حفیظ شیخ گزشتہ روز امریکا سے دبئی کے راستے کراچی پہنچے۔ جناح ٹرمینل پر حفیظ شیخ کو غیر معمولی حفاظتی پروٹوکول دیا گیا۔ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے انہیں ائیرپورٹ سے باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان وکلاء کنونشن سے خطاب آج کریں گے

سابق وزیرِ خزانہ کی آمد کے موقعے پر جناح ٹرمینل کے لاؤنج کے باہر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات رہی۔ کراچی پہنچنے پر حفیظ شیخ وزیر اعلیٰ کی سطح کا پروٹوکول لے کر اپنی رہائشگاہ کیلئے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ عمران خان کے دورِ حکومت میں مشیرِ خزانہ اور وزیرِ ِخزانہ جیسے اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ انہوں نے منگل کے روز ہی سندھ ہائیکورٹ سے نیب کیس کے خلاف عبوری ضمانت کیلئے رجوع کیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے حفیظ شیخ کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 10 روز تک سابق وزیرِ خزانہ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست عہدہ سنبھالنے کیلئے ہے۔ ٓ

Related Posts