قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور، قومی ترانے کے باکمال شاعر حفیظ جالندھری کی اہلیہ انتقال کرگئیں
لاہور، قومی ترانے کے باکمال شاعر حفیظ جالندھری کی اہلیہ انتقال کرگئیں

قومی ترانے کے باکمال شاعر اور اردو زبان کے معروف نثر نگار حفیظ جالندھری کی بیوہ خورشید حفیظ کا لاہور میں انتقال ہوگیا ہے۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق حفیظ جالندھری نے پاکستان کا قومی ترانہ انتہائی محنت و مشقت سے تحریر کیا۔ حفیظ جالندھری کی صاحبزادی رضا ریاض کے مطابق خورشید حفیظ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔

حفیظ جالندھری کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ خورشید حفیظ کا علاج لاہور کے مقامی ہسپتال میں جاری تھا تاہم حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اور 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خورشید حفیظ کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد بلاک جی، ماڈل ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ حفیظ جالندھری کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ میں ملک کی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

اردو زبان کے مشہورومعروف شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کی نظم ابھی تو میں جوان ہوں ملکہ پکھراج نے گائی۔ آپ 14 جنوری 1900ء کے روز بھارتی شہر جالندھر میں پیدا ہوئے اور 1947ء میں پاکستان آئے۔

پاک فوج میں حفیظ جالندھری ڈائریکٹر جنرل مورال، صدرِ پاکستان کے چیف ایڈوائزر اور ڈائریکٹر رائٹرز گلڈ کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ نغمہ نگاری، نظم اور غزل سمیت شاعری کی ہر صنف پر حفیظ جالندھری کامیاب شاعر مانے جاتے ہیں۔

آپ علامہ اقبال سے بے حد متاثر تھے۔ کہا کرتے تھے کہ اگر اقبال نہ ہوتا تو حفیظ بھی نہ ہوتا۔ حفیظ جالندھری کا انتقال 82 برس کی عمر میں 21 دسمبر 1982ء کو لاہور میں ہوا۔ آپ کو مینارِ پاکستان کے سائے تلے آسودۂ خاک کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Related Posts