کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے اہم راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 8 برس تک بھارتی فلموں کے ہدایتکار کے ساتھ قریبی تعلقات میں رہی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ ایمان علی نے کہا کہ پاکستان میں تو کسی کو تعلق کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھی کیونکہ میں نے کبھی کسی کواس حوالے سے آگاہ ہی نہیں کیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ میرا نجی معاملہ تھا، بھارت میں مجھ سے اکثر اس حوالے سے سوالات پوچھے گئے جس کا جواب دینا میں نے ضروری نہیں سمجھا۔
ایمان علی کا کہنا تھا کہ ہم ایک شخص کو اپنے ذہن آئیڈیل بناتے ہیں وہ میرے لئے آئیڈیل تھا لیکن پھر میں نے سوچا کہ وہ صرف ایک اور عام آدمی ہے، میں زندگی میں کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتی، میں یہ نہیں کہتی کہ وہ اچھا انسان نہیں ہے لیکن ہماری بات نہیں بنی۔
مزید پڑھیں:گلوکار عاصم اظہر نے 26ویں سالگرہ منائی
واضح رہے کہ معروف اداکارہ ایمان علی کئی سال پہلے بھارتی فلم“جب وی میٹ“ کے ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ خبروں کی زینت بنیں تھیں، بعدازاں انہوں نے 2019 میں بابر بھٹی کے ساتھ شادی کرلی تھی۔