گلشن اقبال،21 اکتوبرکے دھماکے میں بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلشن اقبال،21 اکتوبرکے دھماکے میں بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف
گلشن اقبال،21 اکتوبرکے دھماکے میں بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف

کراچی: گلشن اقبا ل میں 21 اکتوبرکے دھماکے میں بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی لیب نے دھماکے میں خطرناک بارودی مواد ٹی این ٹی کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیوٹ کی رپورٹ ایم ایم نیوز نے حاصل کرلی، جس کے مطابق خطرناک ٹی این ٹی مواد ماضی میں بڑی دہشت گرد کارروائیو ں میں استعمال ہوچکا ہے۔

بی ڈی ایس کے فراہم کردہ 6 نمونے پولیس نے جامعہ کراچی کی لیب بھجوائے،لیب رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک پارسل کے نمونے میں خطرناک ٹی این ٹی بارودی مواد پایا گیا۔

لیب رپورٹ کے مطابق دوسرے پارسل میں مٹی، گلاس اور دھات کے ٹکرے تھے،21اکتوبر کو اللہ نور اپارٹمنٹ میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد جاں بحق،22 زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: گلشن اقبال میں دھماکہ پائپ لائن لیکج کے باعث نہیں ہوا۔ ترجمان سوئی سدرن گیس

Related Posts