کراچی میں گجر نالہ انسدادِ تجاوزات آپریشن کا دوسرا روز، پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،2نالوں کے تجاوزات کےخلاف کارروائی، ہزاروں مکانات مسمار،35ہزارافراد بے گھر
کراچی،2نالوں کے تجاوزات کےخلاف کارروائی، ہزاروں مکانات مسمار،35ہزارافراد بے گھر

کراچی میں آج گجر نالہ انسدادِ تجاوزات کا دوسرا روز ہے جس کے دوران پولیس کی بھاری نفری شہرِ قائد کے علاقے شفیق موڑ کے قریب پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق خواتین اور مرد حضرات پر مشتمل پولیس نفری کا کام انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران امن و امان قائم رکھنا ہے۔ رینجرز اور ضلعی انتظامیہ حکام بھی انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران موجود ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج شفیق موڑ سے لے کر کیفے پیالہ تک انسدادِ تجاوزات آپریشن ہوگا۔ پہلے مرحلے میں سافٹ تجاوزات کاخاتمہ کیا جائے گا۔ انسدادِ تجاوزات کی کارروائی گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں گجر نالہ پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہوا جس کے دوران 4 ہزار مکانات گرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گجر نالہ کے دونوں جانب تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ سینئر ڈائریکٹر محکمۂ انسدادِ تجاوزات بشیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر نالے کے دونوں جانب 30 فٹ کا راستہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجر نالہ تجاوزات کے خلاف آپریشن، 4 ہزار مکانات گرانے کی کارروائی شروع

Related Posts